• Monday, October 17, 2016

    سو لفظوں کی کہانی

    20دسمبر 2055 بروز پیر ، رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر "اے اے ایم نیوزپر انتشار سے اتحاد تک" پروگرام کے میزبان ابو عبدالرحمٰن نے ایک رپورٹ پیش کی، جسے سن کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ:" نظام مصطفی ٰﷺ کے مکمل نفاذ کی وجہ سے پاکستان اس وقت دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے۔ زکوۃ اور انصاف کی وجہ سے پاکستان میں غربت نہ ہونے کے برابر ہے"۔ اتنے میں میری والدہ نےمجھے نیند سے اٹھاتے ہوئے کہا:" عبداللہ بیٹا تہجد کا وقت ہو گیا ہے، نفل ادا کر لو۔"