• Tuesday, September 22, 2015

    سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات


    سوشل میڈیا ایک ایسا آلہ ہے جو لوگوں کو اظہار رائے ، تبادلہ خیال ، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ جس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ سوشل میڈیا کی بدولت پوری دنیا ایک گاؤں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ سوشل ویب سائٹس میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک ، ٹویٹر ، یو ٹیوب ، گوگل پلس اور لنکڈان وغیرہ استعمال کرتے ہیں ۔ ہمیں سوشل میڈیا کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔ 
    سوشل میڈیا سے اچھے مقاصد بھی سر انجام دیئے جا سکتے ہیں ۔ یوزرز ایک ، دوسرے سے رابطہ رکھتے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔ تصویر کا دوسرا رخ سامنے آتا ہے کئی مرتبہ نیوز چینلز بھی وہ معلومات نہیں دیکھاتے جو سوشل میڈیا کے ذریعے ہم تک پہنچ جاتی ہے ، مثلاََ : ’’ برما اور کشمیر وغیرہ کے حالات و واقعات ‘‘ ۔ قرآن و حدیث کی شیئرنگ اور عقیدے کی درستگی کا کام بھی کیا جا سکتا ہے البتہ تحقیق کر کے شیئر کرنا چاہیے ۔ تعلیم ، تفریح اور معاشرے کو متحرک بنانے کے ساتھ مشکل میں مدد کے امکان کا بھی سبب ہے ۔ ہمیں سوشل میڈیا کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔ 
    سماجی میڈیا کے نقصانات سے بھی خبردار رہنا چاہیے ۔ سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے طالب علموں کا بہت سا وقت ضائع ہوتا ہے ، جس کے باعث عام طور پر نمبر کم آتے ہیں ۔ تحقیق سے پہلے ہیں خبر پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے ۔ فحاشی کو فروغ ، بے حیائی کا کھلے عام اظہار ، بے معنی ، ناشائستہ اور بے ہودہ زبان کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے لوگ اپنے والدین ، بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کو وقت نہیں دے پاتے ۔ 
    آپ ایسے لوگوں سے خبردار رہیں جو سوشل میڈیا پر فساد ، بد امنی ، لڑائی جھگڑے ، بے حیائی اور غلط خبریں پھیلاتے ہیں ۔ کوئی بھی بات بغیر تحقیق کے شیئر نہ کریں ۔ آپ ہمیشہ سماجی ویب سائٹس پر اچھی اور حق و صداقت پر مبنی چیزیں شیئر کریں ۔ جو آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ : ’’ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس رکھنے اور دہشتگردی پھیلانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دے ۔ ‘‘